Jasarat News:
2026-07-24@03:30:53 GMT

اسلام آباد سے مری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش مکمل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260202-08-4
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اسلام آباد سے مری ایکسپریس وے ماڈل اور محفوظ شاہراہ میں تبدیل کرتے ہوئے تزئین و آرائش مکمل کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت کشمیر چوک اسلام آباد سے لوئر ٹوپہ مری تک 55 کلومیٹر ایکسپریس وے کو جدید بنا دیا گیا، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات کی روشنی میں این ایچ اے نے اہم ٹاسک مکمل کرلیے، اسلام آباد سے مری ایکسپریس وے این 75 کی ری ماڈلنگ اور ری سرفیسنگ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی ہے، جس کے تحت مری ایکسپریس وے پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے 32 کلومیٹر طویل سروس روڈز کی بھی تعمیر کی گئی ہے۔ مری آنے والوں کے لیے کیش لیس ٹول پلازہ، نئے ریسٹ ایریاز اور ٹک شاپس فنکشنل کردیئے گئے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایت پر مرد و خواتین کو نماز کی ادائیگی کی سہولت ملے گی، مری ایکسپریس وے پر 2 ہزار جدید لائٹس کی تنصیب ہوئی ہے جس سے رات کو بھی سفر محفوظ ہوگیا، اسلام آباد سے مری کے علاوہ مظفر آباد اور چکوٹھی کے مسافروں کو بھی اس سے براہ راست فائدہ ہوگا، جس کے لیے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر مری ایکسپریس وے کو ماڈل شاہراہ میں تبدیل کیا گیا۔ میڈیا کو مری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کاموں سے آگاہی کے لیے دورہ کروایا گیا جہاں این ایچ اے حکام نے بریفنگ دی اور بتایا کہ دونوں اطراف حفاظتی باڑ اور خوبصورتی کے کاموں کی بدولت یہ شاہراہ پہلے سے کہیں زیادہ پرکشش ہوگئی ہے، منصوبے کا مقصد سیاحت کا فروغ اور مری آنے والوں کو عالمی معیار کی سہولیات دینا ہے، وقت کی بچت اور جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے گا، این ایچ اے شاہراہوں کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد سے مری مری ایکسپریس وے کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات