اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اس میں سب سے مشکل ترین کام کسی چہرے پر مسکراہٹ لانا ہوتا ہے جو کہ ایک کامیڈی اداکار کرتا ہے لیکن ایک دن ایسا بھی آتا ہے جب وہ سب کو خوب رُلاتا بھی ہے۔

مزاحیہ اداکاری کی دنیا میں اس وقت غم کی گہری پرچھائیاں اور تارک اداسی ہے جس کی وجہ ایمی ایوارڈ یافتہ کینیڈین اداکارہ کیتھرین اوہارا کا 71 برس کی عمر داغ مفارقت دے جانا ہے۔

ان کی مینیجر نے اداکارہ کے انتقال کرجانے کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

کیتھرین اوہارا کو دنیا بھر میں کامیڈی کے ایک بڑے نام کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ہوم آ لون، بیٹل جوس جیسی کامیاب فلموں کے باعث وہ ہمیشہ مداحوں کے دل میں زندہ رہیں گی۔

نئی نسل کیتھرین اوہارا کو خاص طور پر شہرہ آفاق سیریز Schitt’s Creek میں ان کے کردار موئرا روز کے ذریعے جانتی ہے۔

کیتھرین اوہارا 1954 میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہوئیں اور اداکاری کا آغاز ایک اسکول ڈرامے میں حضرت مریمؑ کا کردار ادا کرکے کیا۔

بعد ازاں وہ ٹورنٹو کے مشہور تھیٹر Second City میں ویٹریس کی ملازمت کرتی رہیں جہاں سے ان کا کامیڈی کی دنیا میں باقاعدہ سفر شروع ہوا۔

1974 میں وہ Second City کی باقاعدہ رکن بن گئیں اور بعد میں اسی پلیٹ فارم سے شروع ہونے والے مشہور اسکیچ شو SCTV کا نمایاں چہرہ بنیں۔

یہاں ان کی دوستی کامیڈین یوجین لیوی سے ہوئی، جو زندگی بھر ان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار رہے۔

1992 میں انہوں نے پروڈکشن ڈیزائنر بو ویلچ سے شادی کی، جن سے ان کے دو بیٹے میتھیو اور لیوک ہیں۔

2015 میں انہوں نے یوجین لیوی اور ان کے بیٹے ڈین لیوی کے ساتھ Schitt’s Creek میں کام کیا، جو نیٹ فلکس پر آنے کے بعد عالمی ہٹ بن گئی۔

موئرا روز کے کردار پر انہیں 2020 میں ایمی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ ملا، ساتھ ہی گولڈن گلوب اور SAG ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جو مئی کے بعد پہلی مرتبہ اس نفسیاتی حد سے اوپر پہنچی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر خطے میں فوجی کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملے ہیں۔ بحیرہ احمر اور باب المندب دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ذمہ دار سمجھتا ہے، کیونکہ ان کے بقول حوثی تہران کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رہے تو امریکا حوثیوں اور ایران دونوں کے خلاف سخت فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہتی ہیں تو دنیا بھر میں پیٹرول، ڈیزل، بجلی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

ماہرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر کشیدگی آبنائے ہرمز تک پھیل گئی، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت، توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی تجارت پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی