دھات کی تاروں پر اظہار جذبات ذہنی بحالی کا ذریعہ، نوجوان آرٹسٹ کی منفرد کہانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
راولپنڈی کی نوجوان فائن آرٹس آرٹسٹ ایمیلہ نے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سے نمٹنے کے لیے اظہار کا ایک منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ جب وہ پریشانی یا اداسی محسوس کرتی ہیں تو اپنے خیالات ڈائری کے بجائے میٹل کی تاروں پر منتقل کرتی ہیں۔
وہ دھات کی تاروں کو جوڑ کر ایک لکیر بناتی ہیں اور اس پر انگریزی میں اپنے جذبات لکھتی ہیں۔ ایمیلہ کے مطابق یہ عمل ان کے لیے ذہنی سکون اور تھراپی کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے منفی سوچ میں کمی آتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک لائن مکمل کرنے میں 2 سے 3 دن لگتے ہیں، مگر یہ وقت ان کے لیے خود کلامی اور ذہنی بحالی کا ذریعہ بنتا ہے۔ ان کے مطابق یہ فن اسٹریس اور ڈپریشن کے لمحات میں خود کو سنبھالنے میں مدد دیتا ہے۔ مزید جانیے زنیرہ رفیع کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ذہنی دباؤ منفرد کہانی نوجوان آرٹسٹ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: منفرد کہانی نوجوان ا رٹسٹ وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔