data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کو ہتھیار بنانا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عالمی یومِ آبی ذخائر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آبی ذخائر کا تحفظ محض ایک ماحولیاتی تقاضا نہیں بلکہ یہ قومی سلامتی، معاشی استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پانی جیسے قیمتی قدرتی وسیلے کی حفاظت کے بغیر نہ تو پائیدار ترقی ممکن ہے اور نہ ہی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ آبی ذخائر کے دیرپا تحفظ اور مؤثر انتظام کو قومی اور عالمی ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی دن کا موضوع آبی ذخائر اور روایتی علم سے متعلق ہے، جو اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ پانی کے ذخائر صرف قدرتی وسائل ہی نہیں بلکہ مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا اہم حصہ بھی رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 1971 میں طے پانے والے آبی ذخائر سے متعلق عالمی معاہدے کا باقاعدہ رکن ہے، جس کا مقصد انسانیت کے لیے پانی کے استعمال کو منصفانہ بنانا اور ان ذخائر کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی یومِ آبی ذخائر دراصل اسی معاہدے کے بنیادی مقاصد کی طرف توجہ مبذول کرانے کا ذریعہ ہے، تاکہ دنیا بھر میں پانی کے وسائل کو لاحق خطرات کا بروقت ادراک کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابلِ اعتماد آبی ذخائر کسی بھی ملک کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں، معاشی دباؤ اور ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ سیلاب، خشک سالی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی تبدیلی جیسے خطرات سے بچاؤ کے لیے مضبوط آبی نظام ناگزیر ہے جب کہ کمزور انتظامات براہِ راست انسانی زندگی اور معیشت کو متاثر کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نشاندہی کی کہ پاکستان کے آبی ذخائر میں جھیلیں، دریا، گلیشیئرز، ساحلی علاقے اور مینگرووز شامل ہیں، جو نہ صرف حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں مدد دیتے ہیں بلکہ موسمیاتی اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار براہِ راست یا بالواسطہ انہی آبی ذخائر سے جڑا ہوا ہے، اور اگر ان میں کمی واقع ہوئی تو اس کے اثرات خوراک کی قیمتوں، روزگار کے مواقع اور قدرتی آفات کی شدت کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبی ذخائر کا تحفظ ایک اجتماعی سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے انڈس واٹرز ٹریٹی 1960 کے منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتا ہے اور پانی کو کسی بھی صورت میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عالمی سطح پر آبی وسائل کے قانونی، منصفانہ اور پرامن استعمال کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور قوم سے اپیل کی کہ وہ پانی کو ایک قیمتی قومی، سماجی اور ثقافتی اثاثہ سمجھتے ہوئے اس کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے پانی کو کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان