سندھ طاس معاہدے کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
سندھ طاس معاہدے کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں۔
آبی ذخائر کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان اور اقوام عالم کو آبی ذخائر کے دیرپا تحفظ اور مؤثر انتظام کے عزم کے اعادہ کا موقع فراہم کرتا ہے، آبی ذخائر کا تحفظ محض موسمیاتی تغیر سے بچاؤ کے لیے ایک ماحولیاتی فریضہ نہیں بلکہ یہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر سماجی فلاح و بہبود کا ضامن بھی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انڈس واٹرز ٹریٹی 1960 کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتا ہے اور پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہوئے بھرپور انداز میں مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال یہ عالمی دن ’’آبی ذخائر اور روایتی علم: ثقافتی ورثے کی پاسداری‘‘ کے نہایت موزوں عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو ہمیں آبی ذخائر کے ثقافتی پس منظر اور ان کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 1971ء کے آبی ذخائر کے عالمی معاہدے کا رکن ہے، جس کے تحت نوع انسانی کے لیے آبی ذخائر کے استعمال اور ان کے وسائل کے تحفظ کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ یہ عالمی دن اسی معاہدے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قابلِ بھروسا آبی ذخائر کسی بھی ملک کے لیے شدید ماحولیاتی اور معاشی مسائل سے نبرد آزما ہونے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خشک سالی، سیلاب اور شدید موسمیاتی تغیر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آبی ذخائر، بشمول جھیلیں اور گلیشیئرز، اندرونی آبی ذخائر اور ساحلی و مینگروو نظام، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، ماحولیاتی تغیر سے بچاؤ اور پانی کے مؤثر نظم و نسق کا باعث ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کے لیے آبی ذخائر ذریعہ معاش اور روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہیں جب کہ آبی ذخائر میں کمی لوگوں کے روزگار میں کمی، قومی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور سیلاب و خشک سالی جیسی صورتحال کا سبب بن سکتی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئیے آج کے دن تجدیدِ عہد کریں کہ ہم نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی سطح پر بھی آبی ذخائر کو اپنا بیش قیمت قومی، ماحولیاتی، سماجی اور ثقافتی اثاثہ سمجھتے ہوئے اس کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر حکومتِ پاکستان ممالک کے درمیان آبی ذخائر کے منصفانہ، قانونی اور پرامن استعمال کے فروغ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقازقستان کے صدر کاسم جومارت توقایف کل پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے قازقستان کے صدر کاسم جومارت توقایف کل پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں کی مذمت خامنہ ای کی دھمکی کے بعد ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ معاہدے کیلئے امید ظاہر کردی سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے، بلاول بھٹو ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو دہشتگرد گروہ قرار دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :