ایس آئی ایف سی پاکستان کے لائیوسٹاک شعبہ کو جدید انداز پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے

گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی)جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری، اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی سی ایل آئی کے تحت امریکا اور برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ گذشتہ عرصے میں پاکستان لائی گئی۔ جبکہ دوسری جانب فون گرو نے لائیو اسٹاک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جس سے پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

لمز گرین پاکستان انیشیٹو سے تعلق رکھنے والے فضیل ارشد کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو پاکستان میں زرعی انقلاب کے لیے کوشاں ہے اور گوشت و دودھ کی پیداوار بڑھانے پر شب و روز کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جی سی ایل آئی نے ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے اعلیٰ نسل کے جانور امپورٹ کیے ہیں۔

ہیڈ آف میٹ پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ، نوید اقبال کے مطابق ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت اور کاروباری حکمت عملی سے میٹ ایکسپورٹ 9 ممالک سے بڑھ کر 13 ممالک تک پہنچ گئی،جس سے عالمی منڈی میں پاکستان کی تجارتی ساکھ مضبوط ہوئی۔

نوید اقبال نے کہا کہ خلیجی ممالک کو میٹ ایکسپورٹ سے بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع اور فارن ایکسچینج میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔ دو طرفہ تجارت اور میٹ ایکسپورٹ سے کسانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور ملک میں معاشی خوشحالی کی راہیں کھول رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل