پنجاب میں میٹرک و انٹر امتحانات کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پنجاب میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینے والے امیدواروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔یہ فیصلہ 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور دیگر بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقدہ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا، جس میں پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔امتحانی ہال میں داخل ہونے سے قبل طلبہ کی شناخت ڈیجیٹل بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی۔ پریکٹیکل امتحانات میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے، جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔ تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امتحانات کے شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔