Jang News:
2026-06-02@23:33:34 GMT

کوئٹہ: ٹرین، موبائل اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

کوئٹہ: ٹرین، موبائل اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل

---فائل فوٹو 

کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔

ریلوے کے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج تیسرے روز بھی روانہ نہیں ہو سکی، چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھِی آج روانہ نہیں ہوئی جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی وجہ سے معطل کی گئی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے سبب کاروباری افراد، طلبہ اور ہر طرح کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ٹرین، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس ہفتے کے روز سے معطل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اور انٹرنیٹ سروس

پڑھیں:

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔

اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔

موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟