کراچی میں بحری مشق سی گارڈ 2026ء کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں بحری مشق سی گارڈ 2026ء کا آغاز ہو گیا، مشقیں 2 فروری سے 9 فروری تک جاری رہیں گی۔
کمانڈر جے ایم آئی سی سی کیپٹن عاطف نے مشقوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جے ایم آئی سی سی گہرے پانیوں میں کسی کی مدد پر رسپانس دیتی ہے، ہر سال 3 سے 4 فیصد سمندری تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کمانڈر جے ایم آئی سی سی کیپٹن عاطف نے بتایا کہ پاکستان اہم بحری خطے میں موجود ہے، سمندر سے تیل و گیس کو بھی نکالا جا رہا ہے، ایران اسرائیل تنازع کے نتیجے میں بحری تجارت میں تشویش دیکھی گئی۔
پاک بحریہ اور کورین بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار اور کورین نیوی کےجنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی۔
کیپٹن عاطف کا کہنا ہے کہ سمندر منشیات کی ترسیل کا بھی بڑا ذریعہ ہے، جے ایم آئی سی سی نے 259 اطلاعات پر 14 خفیہ آپریشن کیے، ریسکیو آپریشن میں بھارت کے ماہی گیروں کو بھی بچایا گیا، جے ایم آئی آئی سی سب میرین کیبل کی حفاظت بھی کرتی ہے۔
سی گارڈ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل محمد فیصل امین نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی میں سمندری راستوں کی حفاظت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار صورت کے پیش نظر پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔
ڈائریکٹر سب میرین کیبل پی ٹی سی ایل محمد حسن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سب میرین کیبلز کی حفاظت بہت ضروری ہے، جے ایم آئی سی سی کی مدد سے سب میرین کیبل کی حفاظت کرتے ہیں، سب میرین کیبلز کو بحری جہاز کے لنگر سے سب سے بڑا خطرہ ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جے ایم آئی سی سی میرین کی کی حفاظت
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔