وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تمام شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، بسنت کے موقع پر میٹرو بس، اورنج لائن اور رکشا سروس تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا، عوام سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ نہ ڈالیں۔
شاہ رخ اور گوری کی محبت کی وجہ میں بنی تھی‘ نیلم کوٹھاری
ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک دباؤ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے شہری مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔