مریم نواز نے بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طالبات میں لنچ بکس تقسیم کیں اور کلاس روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملک پیک ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک کو دیکھا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھکر میں دانش اسکول منکیرہ کا افتتاح اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طالبات میں لنچ بکس تقسیم کیں اور کلاس روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملک پیک ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک کو دیکھا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے منکیرہ کے 3 سکولوں کے اپ گریڈیشن کا اعلان کیا جس پر، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسا نوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری، کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ کا درجہ دے دیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طالبات سے بات چیت کی، ان کی محنت اور عزم کو سراہا اور نصیحت کی کہ "دودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور مضبوط بنیں۔" انہوں نے طالبات کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا اور دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں بلوچستان کی تین طالبات کی سالگرہ منائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ طلبہ محنت کریں، کبھی ڈریں نہیں، اور علم حاصل کریں کیونکہ علم اور تعلیم سے عزت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور ماں کے طور پر پنجاب بھر میں اپنی بیٹیوں کے لیے جو ممکن ہو کرے گی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول میل پروگرام اور دانش سکولوں پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ سکول میل پروگرام کے تحت 4309 بوائز اور 4010 گرلز سکولوں میں صحت بخش لنچ فراہم کیا جا رہا ہے، اور پروگرام کے اجراء کے بعد طلبہ کی انرولمنٹ میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دانش سکول منکیرہ پراجیکٹ 2017 میں شروع ہوا اور آج 250 ایکڑ پر قائم اسکول میں 770 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ صوبے کے 13 اضلاع کے 8319 سکولوں میں سکول میل پروگرام جاری ہے، جس کے تحت اب تک 3 کروڑ 37 لاکھ ملک پیک اور ایک کروڑ 22 لاکھ بسکٹ فراہم کیے جا چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکول میل پروگرام نے طالبات انہوں نے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔