Islam Times:
2026-07-24@03:33:19 GMT

کراچی میں بحری مشق سی گارڈ 2026ء کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

کراچی میں بحری مشق سی گارڈ 2026ء کا آغاز

کمانڈر جے ایم آئی سی سی کیپٹن عاطف نے بتایا کہ پاکستان اہم بحری خطے میں موجود ہے، سمندر سے تیل و گیس کو بھی نکالا جا رہا ہے، ایران اسرائیل تنازع کے نتیجے میں بحری تجارت میں تشویش دیکھی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بحری مشق سی گارڈ 2026ء کا آغاز ہوگیا، مشقیں 2 فروری سے 9 فروری تک جاری رہیں گی۔ کمانڈر جے ایم آئی سی سی کیپٹن عاطف نے مشقوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جے ایم آئی سی سی گہرے پانیوں میں کسی کی مدد پر رسپانس دیتی ہے، ہر سال 3 سے 4 فیصد سمندری تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کمانڈر جے ایم آئی سی سی کیپٹن عاطف نے بتایا کہ پاکستان اہم بحری خطے میں موجود ہے، سمندر سے تیل و گیس کو بھی نکالا جا رہا ہے، ایران اسرائیل تنازع کے نتیجے میں بحری تجارت میں تشویش دیکھی گئی۔

کیپٹن عاطف کا کہنا ہے کہ سمندر منشیات کی ترسیل کا بھی بڑا ذریعہ ہے، جے ایم آئی سی سی نے 259 اطلاعات پر 14 خفیہ آپریشن کیے، ریسکیو آپریشن میں بھارت کے ماہی گیروں کو بھی بچایا گیا، جے ایم آئی آئی سی سب میرین کیبل کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ سی گارڈ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل محمد فیصل امین نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی میں سمندری راستوں کی حفاظت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار صورت کے پیش نظر پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جے ایم آئی سی سی کیپٹن عاطف

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار