لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں کھلے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور اس کی کمسن بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کی موت شدید جسمانی چوٹوں کے باعث ہوئی.جاں بحق خاتون سعدیہ اور 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کے سروں پر گہرے زخموں کے واضح نشانات پائے گئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جب کہ اس کی کمر پر متعدد چوٹوں کے آثار موجود تھے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کمسن بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ گرنے کے دوران شدید ضرب لگی۔طبی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ماں بیٹی کی موت سر اور گردن کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کے باعث واقع ہوئی۔پوسٹ مارٹم کو ایک خاتون ڈاکٹر نے انجام دیا جس کے بعد رپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا .

جس نے شہری انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی غفلت پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن