اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارتِ اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ان کے حل کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہیں اور گزشتہ تین دنوں سے صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک بلا تعطل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس دوران قونصلیٹ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 پاسپورٹس کی پراسیسنگ جبکہ تقریباً 600 اتھارٹی لیٹرز برائے کیریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے معقول جواز فراہم کرنا ضروری ہے، جبکہ اگر کسی شہری کے پاسپورٹ کی مدتِ معیاد باقی ہو تو نیا پاسپورٹ صرف گمشدگی رپورٹ کی بنیاد پر جاری کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں اسپین میں مستقل پاسپورٹ کے حصول کے لیے سابقہ پاسپورٹس یا پاسپورٹ کی گمشدگی رپورٹ کا ہونا لازمی ہے۔چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ وزارتِ اوورسیز پاکستانیز اور پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا اس معاملے پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ کی شرط میں ممکنہ نرمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ نے مقامی پولیس حکام سے بھی بات چیت کی ہے، جس کے بعد پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ فوری طور پر درج کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق اگر پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ کی شرط میں نرمی کی جاتی ہے تو قونصلیٹ بغیر گمشدگی رپورٹ کے بھی نئے پاسپورٹس کے اجرا کا آغاز کر دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں کو گمشدگی رپورٹ

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق