ورکرز ویلفیئربورڈ میں مبینہ اربوں کی کرپشن، شہلا کاشف کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اینٹی کرپشن سندھ کی ڈائریکٹر جنرل سے 3 سال کے دوران اخراجات کی تفصیلات طلب
شہلا کاشف اور فیصل شمس طاقتور مافیانے دبئی میں قیمتی جائیدادیں خریدی، انکوائری شروع
محکمہ محنت کے ماتحت ادارے ورکرز ویلفیئربورڈ میں مبینہ کرپشن، اینٹی کرپشن سندھ نے ورکرز ویلفیٔر بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل شہلا کاشف کو نوٹس جاری کر کے 3 سال کے دوران اخراجات کے تفصیلات طلب کر لئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب) کے بعد اینٹی کرپشن سندھ نے ورکرز ویلفیٔر بورڈ میں میبنہ کرپشن کی انکوائری شروع کردی ہے، کراچی کے ضلع جنوبی کے انکوائری افسر نے ورکرز ویلفیٔر بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل شہلا کاشف کو نوٹس جاری کر کے بورڈ کے اسکولوں اور کالجز میں سال 2022 سے 2025 تک سامان کی خریداری کے مکمل دستاویزات طلب کئے ہیں، اینٹی کرپشن کے انکوائری افسر نے ورکرز ویلفیٔر بورڈ کی ڈی جی شہلا کاشف کو نوٹس میں ہدایت کی ہے کہ بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ پیش ہو کر بیان رکارڈ کروائیں اور سامان کی خریداری کا مکمل رکارڈ جمع کروائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکرز ویلفیٔر بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل شہلا کاشف حکومت سندھ سے بیرون ملک کی چھٹی حاصل کرنے کے علاوہ ہی نئے سال کی تقریبات منانے دبئی روانہ ہوئیں، جس کے بعد معاملہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گیا۔ بورڈ کے کالجز اور اسکولوں میں فرنیچر، مشینری، آلات، سلائی مشینوں اور صفائی کے سامان کی فراہمی کے نام پر جعلی ٹینڈرز کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے، جبکہ عملی طور پر کوئی سامان فراہم نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ورکرز ویلفیٔر بورڈ میں مبینہ کرپشن سے حاصل کی گئی خطیر رقم کے ذریعے دبئی میں قیمتی جائیدادیں خریدی گئیں اور وہاں پُرتعیش طرزِ زندگی اختیار کیا گیا، بورڈ کے تمام مبینہ ٹینڈرز ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل شمس کے ساتھ شراکت داری میں کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل شمس بھی ڈائریکٹر جنرل شہلا کاشف کے ہمراہ بیرون ملک کی چھٹی لینے کے علاوہ بیرونِ ملک سفر کرتے رہے ہیں، جو سرکاری قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ ڈائریکٹر جنرل شہلا کاشف اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل شمس مبینہ طور پر ایک انتہائی طاقتور مافیا کا حصہ ہیں، جس کی پشت پناہی کے باعث وہ طویل عرصے تک بلا خوف و خطر قانون کی خلاف ورزی کرتے رہے، جبکہ تاحال ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ورکرز ویلفی ر بورڈ کی نے ورکرز ویلفی ر بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل شمس بورڈ کے
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک