data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور قلندرز کے اسٹار کھلاڑی ویسا نے نجی مصروفیات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے تصدیق کی ہے کہ ویسا نجی مصروفیات اور خاندانی ذمہ داریوں کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں حصہ نہیں لیں گے۔

فرنچائز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیوڈ ویسا نے گزشتہ سات سیزنز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں اور قیادت کے لیے پہچان حاصل کی ہے، بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ان کی مستقل کارکردگی نے ٹیم کو کئی اہم موقعوں پر کامیابی دلانے میں مدد فراہم کی ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی میں بھی ان کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔

فرنچائز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزے نہ صرف ایک کھلاڑی بلکہ ٹیم کے روحانی ستون کے طور پر سامنے آئے ہیں، جن کی موجودگی نے لاہور قلندرز کو ایک مربوط اور جیت کی طرف گامزن ٹیم بنایا۔ ان کے تجربے اور کھیل کے جذبے نے ٹیم میں استحکام اور اعتماد پیدا کیا۔

ڈیوڈ ویزے نے خود اپنے بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ تعلق صرف کرکٹ تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک خاندان کی طرح ہے۔ ٹیم میں بھائی چارہ، مثبت ماحول اور جذبے کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہر کھلاڑی کے لیے خاص ہے۔

انہون نے کہا کہ میں فرنچائز کے ہر رکن کا احترام کرتا ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ میری موجودگی نے ٹیم کے سفر میں کوئی مثبت اثر ڈالا، میں پرامید ہوں کہ مستقبل میں دوبارہ شمولیت کے ذریعے ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈال سکوں گا۔

تاہم، ٹیم انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیزن 11 کے دوران لاہور قلندرز کے موجودہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی ٹیم کی کارکردگی کو برقرار رکھنے اور بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاہور قلندرز کے

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا