Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:48:58 GMT

ورلڈ بینک کے صدر کا گردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

ورلڈ بینک کے صدر کا گردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ

ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ضلع اٹک کے تاریخی شہر حسن ابدال میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا.جہاں انہوں نے حاضری دی. خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور سکھ برادری کے ساتھ لنگر بھی تناول کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جب کہ اعلیٰ سول اور پولیس افسران بھی موجود رہے۔پنجاب حکومت نے اس موقع پر صوبے میں موجود تاریخی مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش اور بحالی کے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ہر سال بیساکھی سمیت مختلف مذہبی مواقع پر ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سکھ یاتری پاکستان کا رخ کرتے ہیں جو پاکستان میں مذہبی آزادی، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے۔ورلڈ بینک کے صدر کی گردوارہ پنجہ صاحب آمد کو عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص، مذہبی برداشت اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔اس دورے سے نہ صرف بین الاقوامی خیرسگالی کو فروغ ملا بلکہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور جامع طرزِ حکمرانی کے حکومتی مؤقف کو بھی تقویت ملی۔

واضح رہے کہ تاریخی مذہبی مقامات کی بحالی اور بہتر سہولیات کی فراہمی سے پاکستان میں مذہبی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا .

جس سے نہ صرف بین الاقوامی زائرین کی تعداد بڑھے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل