اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا مضبوط تعاون کیلئے پاکستان کا تاریخی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلامی ممالک کا فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد پاکستان کا تاریخی دورہ کررہا ہے جس میں تعاون مضبوط تعاون کیلئے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سیکرٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی کوایلیشن، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 2 تا 8 فروری پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے۔
اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کوالیشن (IMCTC) کا 17 رکنی وفد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا افتتاح کرے گا۔
تربیتی پروگرام کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی کیلئے جدید ترین حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔ سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور اسلامی دنیا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط اتحاد کی علامت ہے۔
اسلامی دنیا کی نظریں پیشہ ورانہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی کے مضبوط اتحاد کیلئے پاکستان کی طرف مرکوز ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.