لیبا میں امن واستحکام کیلئے ہرممکن مدد کرینگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے ملاقات کی جس دوران آرمی چیف نے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کی مسلح افواج کےکمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کی جی ایچ کیو آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیر مقدم کیا۔ فریقین کےدرمیان باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پیشہ وارانہ تعاون اور علاقائی سیکورٹی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ لیبیا میں امن و استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کیلئےپاکستان مکمل حمایت کرے گا۔ لیبیا کے کمانڈر انچیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔۔ مہمان فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔