کمسن بچہ گٹرمیں گرکر جاں بحق: شادی ہال سیل،مالک کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قصور: قصور میں شادی ہال کے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں ہونے پر شادی ہال سیل کردیا گیا جب کہ مالک، منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
میڈیاذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع قصورمیں 3 سالہ علی حور کھیلتے ہوئے نجی شادی ہال کے کھلے گٹر میں جا گرا، اطلاع ملنے اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے شادی ہال سیل کر دیا جب کہ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے شادی ہال کے مالک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعے کے بعد بھی مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا، میرے بیٹے کی کل سالگرہ تھی، آج وہ ہمارے ہاتھوں میں دم توڑ گیا، مریم نواز کا کسی نے اثر نہیں لیا میرا بچہ چلا گیا میرے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شادی ہال
پڑھیں:
حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان(Aleema khan) نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔