Jasarat News:
2026-06-02@22:15:05 GMT

بھارت،نچلی ذات کی 4 نابالغ لڑکیوں کی اجتماعی خودکشی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اورنگ آباد: بھارتی ریاست بہار میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی 4 نابالغ لڑکیوں نے خودکشی کرلی۔

بہار کے اورنگ آباد میں 4 لڑکیوں نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع کے ہاس پورہ تھانہ علاقے کے ایک گائوں میں پیش آیا۔

 جن 5 لڑکیوں نے اکٹھے خودکشی کی کوشش کی ان میں سے صرف ایک بچ پائی، تمام مرنے والی لڑکیاں مہادلت پس منظر سے تعلق رکھتی تھیں۔

اگرچہ اہل خانہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی اور تمام لاشوں کو جلا دیا تاہم ایک لڑکی بچ گئی جس سے کیس کا پتہ چلا۔

 اطلاعات کے مطابق مہادلت برادری کی پانچ نابالغ لڑکیاں گاو ¿ں کے قریب ایک ندی اور تالاب کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ایک ساتھ خودکشی کی کوشش کی اور گندم کے کھیت میں چلی گئیں۔

 ان میں سے ایک لڑکی اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے اپنے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی، اس کے گھر والے اسے علاج کے لیے باہر لے گئے جہاں اس وقت وہ زیر علاج اور زندہ ہے۔

 باقی4 لڑکیاں جو قریبی گندم کے کھیت میں گئی تھیں، تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں۔

واقعہ کے بعد سے گائوں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے، گائوں والے کھل کر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر خودکشی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

 مقامی لوگوں کے مطابق لڑکیوں کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے پولیس کارروائی کے خوف سے ان کی آخری رسومات ایک مقام پر ادا کر دیں۔

 جب پولیس افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا، پولیس افسران بھی کھل کر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں

۔

 اجتماعی خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی،اہم سوال یہ ہے کہ5 نابالغ لڑکیوں کو ایک ساتھ اپنی جان لینے پر کس چیز نے اکسایا؟ کیا وہ دبائو میں تھیں؟ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اہل خانہ اور گائوں والے اس واقعہ کو کیوں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنونی اور خود کو اونچی ذات کا برہمن کہنے والے ہندو دلت برادری سے انتہائی نفرت کرتے ہیں،انھیں جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کرتے ہیں،دلت ہندو لڑکیوں کی عصمت دری ،قتل انڈیا میں معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں کی کوشش

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےفتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 مئی کو پیش آنے والے ٹرین واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد آپریشنز کیے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے پاکستان کے دشمن، ان کی کوئی ناراضی نہیں، رانا ثنااللہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید اور سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس سے ان علاقوں میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز بدستور جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور

بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی