ٹوبہ ٹیک سنگھ: تیز رفتار بس اور رکشہ کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
فوٹو: فائل
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں تیز رفتار بس اور رکشہ کےدرمیان تصادم میں تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق سمندری روڈ پر فیصل آباد سےآنے والی تیز رفتار مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثےمیں رکشہ کو شدید نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے لودھراں: باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق کراچی، مہران ٹاؤن میں ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحقحادثےکے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔