بھارت میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔

گلوبل اسنیک بائٹ ٹاسک فورس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد سانپ کے کاٹنے سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جو دنیا بھر میں ہونے والی مجموعی اموات کا تقریباً نصف ہیں۔ بعض اندازوں کے مطابق 2000 سے 2019 کے درمیان بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے 12 لاکھ یعنی اوسطاً 58 ہزار اموات سالانہ تک اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: پھول پر آرام کرتا سانپ، دل موہ لینے والا زہریلا منظر

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 99 فیصد ہیلتھ کیئر ورکرز کو اینٹی وینم دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ رپورٹ بھارت، برازیل، انڈونیشیا اور نائجیریا میں 904 طبی ماہرین کے سروے پر مبنی ہے، جہاں ناقص انفراسٹرکچر، اینٹی وینم تک محدود رسائی اور تربیت کی کمی بڑے مسائل کے طور پر سامنے آئے۔ تقریباً نصف طبی عملے نے بتایا کہ علاج میں تاخیر کے باعث مریضوں کو سنگین پیچیدگیوں، اعضا کے کٹنے، سرجری یا مستقل معذوری کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 54 لاکھ افراد کو سانپ کاٹتے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ سانپ کے کاٹنے کے واقعات زیادہ تر غریب دیہی آبادیوں میں ہوتے ہیں، خاص طور پر کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں۔

بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے اموات زیادہ تر وسطی اور مشرقی علاقوں میں رپورٹ ہوتی ہیں، جہاں کھیتوں میں کام کرنے والے افراد اور قبائلی برادریاں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ 2024 میں بھارت نے سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی اموات کو 2030 تک نصف کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان فار پریوینشن اینڈ کنٹرول آف اسنیک بائٹ اینوینومنگ متعارف کرایا، جس میں نگرانی بہتر بنانے، اینٹی وینم کی دستیابی، طبی صلاحیت میں اضافہ اور عوامی آگاہی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش

تاہم رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں اسپتالوں تک رسائی میں تاخیر، ایمبولینس کی کمی، اور محدود سہولیات کے باعث بروقت علاج ممکن نہیں ہو پاتا۔ بھارت میں دستیاب اینٹی وینم صرف 4 اقسام کے سانپوں کے خلاف مؤثر ہے، جبکہ دیگر زہریلی اقسام کے لیے مخصوص اینٹی وینم کی کمی بدستور ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

india Snake Bite انڈیا بھارت سانپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا بھارت بھارت میں سانپ کے کاٹنے سانپ کے کاٹنے سے اینٹی وینم کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف