WE News:
2026-07-24@02:05:42 GMT

ہائی اسکول تعلیم کے لیے دنیا کا مہنگا ترین ملک کونسا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

ہائی اسکول تعلیم کے لیے دنیا کا مہنگا ترین ملک کونسا ہے؟

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی اسکول تعلیم کے اعتبار سے آسٹریلیا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے جہاں خاندانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم پر بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہائی اسکول کی زیادہ لاگت کی بڑی وجہ پرائیویٹ اسکولوں میں طلبہ کی بڑی تعداد ہے جہاں فیسیں سرکاری اسکولوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ وصول کی جاتی ہیں۔

سالانہ تعلیمی اخراجات

میل یوکے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں خاندان ایک بچے کی ہائی اسکول تعلیم پر سالانہ اوسطاً 4,957 ڈالر خرچ کرتے ہیں جو کہ 38 ترقی یافتہ ممالک کی اوسط 1,262 ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 4 گنا زیادہ ہے۔

پرائیویٹ اسکولوں کا انتخاب کرنے والے والدین کو اس سے بھی کہیں زیادہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں بعض اسکولوں میں فیس 55 ہزار ڈالر سالانہ فی طالب علم تک جا پہنچتی ہے۔

پرائیویٹ اسکولوں میں داخلوں کا رجحان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلند اخراجات کے باوجود آسٹریلیا میں 40 فیصد سے زائد طلبہ پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں چلی کے بعد دوسرا بڑا تناسب ہے۔

مہنگی تعلیم بہتر نتائج کی ضمانت نہیں

آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ بعض پرائیویٹ اسکول سالانہ 55 ہزار ڈالر تک فیس وصول کرتے ہیں تاہم یہ بھاری رقم بہتر تعلیم کی ضمانت نہیں دیتی۔

مزید پڑھیے: پاکستان 7 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے میں کامیاب، اسپنرز نے بھی نیا ریکارڈ بنا دیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پرائمری اسکول سطح پر سماجی و معاشی پس منظر کو مدنظر رکھنے کے بعد سرکاری اسکولوں کی کارکردگی کیتھولک اسکولوں سے بہتر اور آزاد (انڈیپنڈنٹ) اسکولوں کے برابر رہی۔

سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں فرق

رپورٹ کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے درمیان بنیادی فرق بہتر سہولیات اور غیر نصابی سرگرمیوں کا ہے جو پرائیویٹ اسکول زیادہ فیسوں اور سرکاری فنڈنگ کی بدولت فراہم کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا اعلیٰ تعلیم مہنگی ترین تعلیم مہنگی تعلیم ہائی اسکول تعلیم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اعلی تعلیم مہنگی ترین تعلیم مہنگی تعلیم ہائی اسکول تعلیم پرائیویٹ اسکولوں میں ہائی اسکول تعلیم پرائیویٹ اسکول رپورٹ کے مطابق

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق