کراچی کے علاقے صدر میں مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
کراچی کے علاقے صدر میں واقع النجیبی سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیو حکام نے عمارت سے تمام افراد کو باہر نکال لیا، جبکہ ایک شخص دھوئیں کے باعث بیہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ ایک گاڑی میں لگی جس نے ساتھ کھڑی دو گاڑیوں کو لپیٹ میں لیا تھا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی کی۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کےلیے اسنارکل طلب کی گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ آگ نے متعدد گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ عمارت کے ساتویں فلور پر لگی، جہاں گاڑیوں کی پارکنگ ہے۔ ریسکیو ٹیم عمارت میں داخل ہوئی اور وہاں موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا۔
ڈی ایس پی صدر لیاقت حیات نے کا کہنا ہے کہ النجیبی سینٹر میں لگنے والی اگ مکمل بجھا دی گئی ہے، آتش زدگی سے تین گاڑیاں متاثر ہوئیں، اگ لگنے کے بعد بلڈنگ میں موجود افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا۔
اس سے قبل مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایات جاری کیں کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ریسکیو حکام کو ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے آگ پر جلد ازجلد قابو پالیا جائے۔ آگ بجھانے کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
قبل ازیں ایسوسی ایشن عہدے دار عمر عارف کا کہنا تھا کہ عمارت میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ آگ عمارت کے ساتویں فلور کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں لگی تھی جس نے دوسری گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ایسوسی ایشن عہدیدار کا کہنا تھا کہ 15 منزلہ عمارت سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے صدر کی مارکیٹ میں لگی آگ سے متعلق کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفط حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آتشزدگی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ میں لگی تھا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔