فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجرجنرل محمد بن سعید نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر زراولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اوردہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا جبکہ فریقین کا دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملاقات میں انٹیلی جنس تبادلے اور رکن ممالک کی استعداد بڑھانے کے اقدامات مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیرنے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردارکوسراہا اور انسدادِ دہشتگردی اقدامات میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کی تعریف کی۔
اوورسیزپاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک
میجرجنرل محمد بن سعید نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اورخدمات کو تسلیم کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کیلئے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم پرزوردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آئی ایم سی ٹی سی کا وفد 2 سے 6 فروری 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہے، وفد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی میں انتہاپسندی سے متعلق ایک ہفتے کی تربیت کا انعقاد کرے گا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم سی ٹی سی
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔