وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مابین تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کے اشتراک کو ضروری قرار دیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی کے لیے اپنے اداروں کو مضبوط کرے اور وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح کے لیے صوبائی حکومت کو اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت با اختیار ہے اور صحت و تعلیم کے شعبے میں خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے اقدامات کرے۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے اور صوبے کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے اور اس کی خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے مطابق تعاون فراہم کرے گی۔ قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی تعاون جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور اشتراک عمل کے ذریعے قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کے لیے وفاقی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔