Jasarat News:
2026-07-24@01:15:02 GMT

پریم یونین وفد کی وزیر ریلوے سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین (سی بی اے، اوپن لائن) کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی۔ وفد نے ریلوے ملازمین کو درپیش مختلف انتظامی، مالی اور فلاحی مسائل سے وزیر ریلوے کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد کی جانب سے پیش کیے گئے نکات پر وفاقی وزیر ریلوے نے نہایت مثبت ردِعمل دیتے ہوئے ریلوے ملازمین کے جائز مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ صدر پریم یونین شیخ محمد انور نے وزیر ریلوے کو ملازمین کے 15 نکاتی تحریری مطالبات پیش کیے، جس پر وفاقی وزیر ریلوے نے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ کو موقع پر ہی ہدایت کی کہ ان مطالبات کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ دیگر وفاقی اداروں کی طرح ریلوے ملازمین کی پنشن کی ذمہ داری بھی وفاقی حکومت اپنے ذمے لے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے پریم یونین کے مطالبے پر ٹرین آپریشن اسٹاف اور ٹیکنیکل اسٹاف کی فوری بھرتیوں کی منظوری دی۔ انہوں نے محکمہ میں دو عملی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت ریلوے اور پاکستان ریلوے کے لیے یکساں ورکنگ ڈیز کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔وزیر ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ریل کاروں میں ملازمین کے پاسز پر ایڈوانس بکنگ کے دوران کھانے کی مد میں کی جانے والی لازمی کٹوتی ختم کرنے، مستقل اور ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، اور آر ٹی ایل، کیرج اور شیڈ سٹاف کی بہتر اکاموڈیشن کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو آئی بی کلیئرنس کی شرط سے مستثنیٰ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسی طرح 17 ہزار آسامیاں ختم کیے جانے کے نتیجے میں رکی ہوئی ترقیوں کے مسئلے کے حل کے لیے بھی جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے یقین دہانی کروائی کہ ٹی اے کی ادائیگی سے متعلق وزارت اور اوپن لائن میں دوہرا معیار ختم کیا جائے گا اور اوپن لائن ملازمین کو درپیش اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ مزید برآں، وزیر ریلوے نے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو طبی سہولیات کی فراہمی، ریلوے ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، ریٹائرڈ ملازمین کے علاج کے لیے ری ایمبرسمنٹ پالیسی کی بحالی، جی پی فنڈ اور میرج گرانٹ کی بروقت ادائیگی، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی، منافع بخش ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے اجتناب، ٹی ایل اے اور انویلڈ ملازمین کے بچوں کی مستقلی، ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کی علیحدہ حیثیت کی بحالی، اور تمام ٹیکنیکل کیٹیگریز کو 2022ء کے پے اسکیلز کے مطابق ٹیکنیکل الاؤنس دینے کے مطالبات پر بھی مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ، ڈی آئی جی ریلوے پولیس چوہدری عبدالرب، پریم یونین کے مرکزی سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری اور ڈپٹی جوائنٹ آرگنائزر جنید خرم بھی موجود تھے۔

 

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر ریلوے نے پریم یونین ملازمین کے یقین دہانی کے لیے

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش