اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے سیکریٹری جنرل کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس اسٹاف و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے ہم منصب خلیفہ ابوالقاسم کی ملاقات
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جس میں بالخصوص علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔
فریقین نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور رکن ممالک کی استعداد کار بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے کردار کی تعریف
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ اور انسداد دہشتگردی کے مربوط اقدامات کے لیے اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے مؤثر کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کے لیے بھی باعث فخر ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
اس موقعے پر میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارملاقات میں دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد وفد کا دورہ پاکستاناس موقعے پر بتایا گیا کہ اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کا وفد 2 سے 6 فروری 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر عالمی قائدین کی خصوصی توجہ کا مرکز
دورے کے دوران وفد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ’انتہاپسند عناصر کی بحالی اور معاشرے میں دوبارہ انضمام‘ کے موضوع پر ایک ہفتے کی خصوصی تربیت میں شرکت کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے فیلڈ مارشل کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :