رمضان کا استقبال کرنے کیلیے ابھی سے تیاری شروع کردینی چاہیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی شہر کے ناظمہ شازیہ غیور احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا استقبال کرنے کے لیے ہمیں ابھی سے تیاریا ں شروع کر دینی چاہیے قرآن کا با تفسیر مطالعہ نہایت ضروری ہے دین کا علم رکھنے والی خواتین معاشرے کو شیطان کے فتنوں سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتی ہیں بدلو نظام تحریک میں خواتین ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہیں یہ بات انھوں نے استبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ رمضان البارک مہینوں کا سردار اور اللہ تعالی کا محبوب اور نزول قرآن کا مہینہ ہے اس کا استقبال کے لیے تیاریاں بھی بھر پورطرح سے کرنا چاہیے اور ابھی سے ہمیں مطالعہ قرآن ناظرہ بھی اور تفسیر سے کرنا چاہیے کیونکہ جو دین کاعلم خواتین رکھتیں ہیں اپنے بچوں کی صحیح تربیت کر سکتی ہیں اور بچوں کو شیطانی فتنوں سے بچا سکتی ہیں انھوں نے کہا کہ یہ ماہ اپنی اور اپنے بچوں کی تربیت کے لیے بہت اہم ہے انھوں نے کہا کہ اس نظام کو بدل کر قرآن وسنت کے نظام کا لانے کے لیے خواتین نہایت اہم کردار ادا کر سکتی اور خواتین گھر کی ذمے دار ہیں اگر انھوں نے اپنی یہ ذمے داری قرآن و سنت کے مطابق ادا نہیں کی تو انھیں روز قیامت ہمیں اس کی جواب ادا کرنا ہو گا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سکتی ہیں انھوں نے نے کہا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،