data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(جسارت نیوز) حساس اداروں کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار 2 ملزمان پولیس نے عدالت میں پیش کر دیئے، عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، سماعت 7 فروری تک ملتوی تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے والے دو گرفتار ملزمان رضا رند اور ہمایوں مصطفیٰ گجر کو پولیس فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا عدالت نے ملزمان کو 7 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ملزمان علی رضا رند اور ہمایوں مصطفی گجر نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حساس اداروں، پولیس اور دیگر سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات کے نام پر شہریوں کو نوکریاں دلانے، میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنے، تعلیمی بورڈ سے زیادہ نمبر لینے، سرکاری افسران کو ڈرا دھمکا کر ٹھیکے حاصل کرنے اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی تصاویر لینے کا اعتراف کیا انھوں نے بتایا کہ گروپ لیڈر کی فلک شیر ہے جو ایوان صحافت کے سینئر رکن ہے اور اس گروپ میں عمران ملک اور ہم دونوں شامل ہیں انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایوان صحافت سے وابستہ کچھ صحافیوں کو ان کے کہنے پر ارسلان نامی حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے بلیک میل کرتے تھے علی رضا رند اور عمران ملک اس کے ساتھ تھے اور وہ ہماری سرپرستی میں ایوان صحافت کے سینئر رکن فلک شیر بلیک میل کرتا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پراونشل ہائی وے کے ایکشن تاج محمد راہموں سمیت دیگر افسران کو ہراساں کیا اور حساس اداروں کے نام پر دو پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکے دلوائے جبکہ وہ ایسے تمام کام ایوان صحافت کے صحافیوں کی ہدایت پر کرتے تھے انھوں نے بتایا کہ فلک شیر انہیں اہلکاروں کے موبائل فونز کا سی ڈی آر اور حساس ڈیٹا فراہم کرتا تھا جو کہ بعد میں علی رضا رند کو پہنچا دیا گیا ملزمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا موبائل نمبر حیدرآباد میں تعینات حساس ادارے کے افسر کا نمبر دکھایا گیا ایکسیئن تاج محمد راہموں کا سی ڈی آر اور دیگر ڈیٹا دکھانے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ حساس ادارے ان کے پیچھے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں ہراساں کیا گیا اور دو سرکاری ٹھیکے حاصل کئے گئے جو کہ ٹھیکیدار شوکت اور ایم ایس سعید کے نام تھے ہمایوں مصطفیٰ گجر نے الزام لگایا کہ فلک شیر، عمران ملک اور علی رضا رند سمیت ایوان صحافت سے وابستہ صحافیوں نے انہیں استعمال کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک حساس ادارے کا افسر ہے جو ملازمین کو بھیج کر بلیک میل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنے کے نام پر امیدوار سے 5 لاکھ روپے لیے گئے جبکہ ایک نجی نیوز چینل کے سی ای او کو بھی فون کر کے علی رضا رند کو بطور رپورٹر بحال کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا ہمایوں مصطفیٰ گجر نے کہا کہ میں نے جتنے بھی جرائم کئے ہیں اس کا عدالت میں اعتراف کیا ہے جبکہ رضا رند نے بتایا کہ میں نے تعلیمی بورڈ سے پیسوں کے عوض ایک ہزار سے زائد طلباء کو زیادہ نمبر لے کر دینے ہیں جن سے حاصل ہونے والی رقم میں سے آدھی رقم تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کو دیتے تھے اور باقی آپس میں بانٹ لیتے تھے یہ کام فلک شیر کرتا تھا اور فلک شیر تمام غلط کاموں کی سرپرستی کرتا تھا فلک شیر نے مجھے کہا کہ کسی حساس ادارے کے اہلکار کی نماز جنازہ میں جاؤ اور وہاں موجود حساس اداروں کے افسران کی تصاویر لے کر مجھے بھیج دو میں نے فلک شیر کو تصاویر بھیج دیں۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حساس اداروں کے نام پر ہمایوں مصطفی ایوان صحافت علی رضا رند بلیک میل کرتا تھا فلک شیر کرنے کے

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار