تیراہ متاثرین کے حق میں باڑہ سیاسی اتحاد کے وفد نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر عباداللہ خان نے اس موقع پر کہاکہ تیراہ آپریشن کے حوالے سے صوبائی حکومت کی منظم پروپیگنڈا مہم جاری ہے، اور آپریشن جیسے حساس معاملے کو وفاق پر ڈالنا ایک گمراہ کن حکمتِ عملی ہے۔

مزید پڑھیں: ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے متاثرین کے اندراج میں سیاسی مداخلت اور کرپشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے چندہ مانگنا اپنی کرپشن چھپانے کے مترادف ہے۔

قائد حزب اختلاف نے واضح کیاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرین کو تاحال کوئی عملی امداد فراہم نہیں کی گئی اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے پھیلایا جانے والا غلط تاثر بھی تشویش کا باعث ہے۔ متاثرین کے مسائل کو سیاست سے بالاتر ہو کر حل کرنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر عباداللہ خان نے یاد دہانی کروائی کہ 25 ستمبر کے قومی جرگے میں تمام متعلقہ فریقین موجود تھے، لیکن اب منہ پھیرنا ذمہ داری سے فرار ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن کی اجازت دینے کے بعد ذمہ داری سے منہ موڑنا عجیب منطق ہے اور امن و امان کے قیام اور تیراہ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہاکہ قومی جرگے نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا اور متعدد جرگوں کے باوجود وعدہ خلافی سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: مجھے نااہل کرانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دعویٰ

وفد اور ڈاکٹر عباداللہ خان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیاکہ سیاسی بیانیہ ترک کرکے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرین کو ان کا جائز حق فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن لیڈر باڑہ سیاسی اتحاد خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عبداللہ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر باڑہ سیاسی اتحاد خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عبداللہ وی نیوز ڈاکٹر عباداللہ خان

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن