data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعد اسنیپ چیٹ نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے 4 لاکھ 15 ہزار اکاؤنٹس بلاک کر دیے ۔ اسنیپ چیٹ نے پیر کے روز جاری بیان میں بتایا کہ دسمبر میں نافذ ہونے والے نئے قانون کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے، تاہم کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ کچھ کم عمر بچے عمر کی تصدیق کے نظام کو چکما دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نئے قانون کے مطابق اسنیپ چیٹ، میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 16 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹس روکنا لازم ہے۔ قانون پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کمپنیوں کو 4 کروڑ 95 لاکھ آسٹریلوی ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیاں اب تک مجموعی طور پر 47 لاکھ کم عمر اکاؤنٹس بند کر چکی ہیں، جسے حکام نے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ عمر جانچنے کی موجودہ ٹیکنالوجی میں غلطی ہو سکتی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسنیپ چیٹ

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن