پولیو سے پاک پاکستان ہماری مشترکہ ذمے د اری ہے، عائشہ رضا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ملک بھر میں سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،مہم 8 فروری تک جاری رہے گی، وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا عزم اور مشترکہ ذمے داری ہے، پولیو کے خاتمے کیلیے ہر سطح پراقدامات کیے جا رہے ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے، پولیو کیخلاف جنگ میں والدین کا تعاون فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ سال 2026ء کی پہلی قومی پولیو مہم کے افتتاح کی تقریب میں عائشہ رضا فاروق اور کینیڈین ہائی کمشنراسد علی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے کنٹری ریپریزنٹیٹوز بھی شریک ہوئے۔ عائشہ رضا فاروق اور کینیڈین ہائی کمشنر اسد علی نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے۔ انہوں نے والدین، علماء، اساتذہ سے اپیل ہے کہ ہماری آواز بنیں، انسدادِ پولیو مہم میں میڈیا کا کردار ناگزیر ہے۔ عائشہ رضا کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم وزیر اعظم اور حکومت کی ترجیحات میں سے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسداد پولیو پولیو مہم
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔