چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کیساتھ کمبوڈیا پہنچ گئے‘پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260203-08-21
پنوم پنہ (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا پہنچ گئے،پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پنہ کی اہم شاہراہوں اور نمایاں عوامی مقامات کو پاکستان کے قومی پرچموں سے آراستہ کیا گیا جبکہ چیئرمین سینیٹ کے نام اور عہدے پر مشتمل خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے،یہ تمام انتظامات کمبوڈین حکام نے سرکاری استقبالیہ کمیٹی کے اشتراک سے کیے جو اس دورے کی اہمیت اور پاکستان و کمبوڈیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا مظہر ہیں۔ استقبالیہ تقاریب اور پروٹوکول انتظامات اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ کمبوڈیا کی حکومت پاکستان کی پارلیمانی قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اور پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ پارلیمانی و مشاورتی وفد بھی موجود ہے جس میں سینیٹر زرقا سہروردی تیمور، سینیٹر عابد شیر علی، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو اور مصباح کھر، مشیر برائے چیئرمین سینیٹ شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔