فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف اور وزیراعظم کی ملاقات، افواج میں تعاون پر زور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اور لیبیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حماد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی کے حالات پر تبادلہ خیال اور پیشہ ورانہ تعاون پر زور دیا۔ اس موقع پر پاک فوج اور لیبیا کی افواج کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی جانب سے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کی حمایت پر بھی زور دیا۔ ملاقات دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئی جو پاکستان اور لیبیا کے طویل المدتی دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ قبل ازیں نور خان ایئر بیس پہنچنے پر فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔ اس موقع پر مہمانوں نے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور جی ایچ کیو میں واقع شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررزم کولیشن کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ۔ فریقین نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے عزم کا اعادہ اور انٹیلی جنس تبادلے اور رکن ممالک کی استعداد بڑھانے کے اقدامات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ اور انسداد دہشتگردی اقدامات میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کی تعریف کی۔ میجر جنرل محمد بن سعید نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام اور سکیورٹی کیلئے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔ آئی ایم سی ٹی سی کا وفد دو سے 6 فروری تک پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہا پسندی سے متعلق ایک ہفتے کی تربیت کا انعقاد کرے گا۔ نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال، دو طرفہ عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور جدیدیت کے اقدامات کو اجاگر اور لیبیا کی فضائیہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ظہیر احمد بابر سدھو نے لیبیا فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پاک فضائیہ کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ لیفٹیننٹ جنرل صدام حسین حفتر نے اپنے اور وفد کے پرتپاک استقبال پر سربراہ پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کے افسروں، جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وفد نے پاک فضائیہ کے فضائی و زمینی عملے کے آپریشنل تجربے سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی، مشترکہ تربیتی اقدامات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیشہ ورانہ فیلڈ مارشل پاک فضائیہ اور لیبیا لیبیا کے زور دیا کیا اور کے عزم
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان