ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے الطاف کلو نے جموں میں قانون ساز اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری مقبوضہ علاقے منتقلی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی بھارتی جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سیاسی رہنمائوں کی طرف سے تشویش کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے الطاف کلو نے جموں میں قانون ساز اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری مقبوضہ علاقے منتقلی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بھارت کی دوردراز جیلوں میں نظربندی غیر انسانی اور ان کے اہلخانہ کیلئے اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بارہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے کشمیری سیاسی نظربندوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جیلوں میں منتقلی کا مطالبہ کیا ہے۔ الطاف کلو نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو انسانی بنیادوں پر بھارت سے جموں اور کشمیر کی جیلوں میں واپس لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت کی جیلوں میں قید کشمیری نظربندوں سے ملاقات کیلئے ان کے اہلخانہ کو سینکڑوں کلومیٹر سفر کرنا پڑتا ہے جو کہ ان کیلئے اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔ الطاف کلو نے مجوزہ بجبہاڑہ، پہلگام ریلوے لائن پروجیکٹ کی بھی مخالفت کی اور اسے غیر ضروری اور عوامی مفاد کے خلاف قرار دیا۔ نیشنل کانفرنس کے رہنماء نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے اپنی پارٹی کے دیرینہ مطالبے کو دہرایا اور بھارت کے اگست 2019ء کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری سیاسی نظربندوں منتقلی کا مطالبہ نیشنل کانفرنس بھارتی جیلوں الطاف کلو نے جیلوں میں

پڑھیں:

لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ

ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود