امارات نے ایک ماہ کیلیے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
دبئی (ویب ڈیسک) مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے2 ارب ڈالر کا میچور قرض6.5 فیصد کی موجودہ شرح پر ایک ماہ کیلیے رول اوور کر دیا۔ یہ 2 ارب ڈالر پاکستان کے مجموعی16 ارب ڈالر کے ذخائر زرمبادلہ کا حصہ اور اس پر پاکستان سالانہ 13 کروڑ ڈالر سود موجودہ شرح پر ادا کرتا ہے۔
ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یو اے ای نے صرف ایک ماہ کیلئے قرض رول اوور کیا، قبل ازیں وہ ایک سال کیلیے کرتا تھا۔وفاقی و اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ یو اے ای نے ایک، ایک ارب ڈالر کے دوقرضے ایک ماہ کیلیے رول اوور کیے ،ایک قرض16 جنوری، دوسرا22 جنوری کو میچور ہونا تھا۔
ملکی پیٹرولیم کمپنی نے 47 ارب کی لیوی چوری تسلیم کر لی
انہوں نے کہا کہ قرض کی مدت اور شرح سود پر مزید بات چیت کیلئے قرضے ایک ماہ کیلئے رول اوور کئے گئے،گورنر سٹیٹ بینک نے دسمبر میں کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور عالمی شرح سود میں کمی کے باعث یو اے ای سے 2 سال کیلئے 3 فیصد شرح سود پر رول اوور مانگا، بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی صدر یو اے ای سے قرض واپسی کی مدت بڑھانے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ ذخائر زرمبادلہ پر دبائوسے بچنے کیلئے پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ بہتر ڈیل کیلئے پرامید ہے۔قرض کی واپسی سے پیدا خلا کہیں اور سے پر کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز میں قرض کی مدت اور اس کی میچورٹی سے متعلق صورتحال واضح ہو جائے گی۔
لاہور میں بسنت پر ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی
ذرائع سٹیٹ بینک نے بتایا کہ یو اے ای نے2 ارب ڈالر قرض2018 میں3 فیصد شرح سود پر دیا، عدم واپسی پر مسلسل رول اوور ہو رہا ہے۔2023 ء میں یو اے ای نے مزید1 ارب ڈالر قرض دیا، مگر شرح سود بڑھا کر6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یو اے ای نے رول اوور ارب ڈالر ایک ماہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔