اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف آج اپنے پہلے تاریخی سرکاری 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے، وہ 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق یہ دورہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے، صدر توکایف اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی مذاکرات ہوں گے، ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب

صدر توکایف اپنے دورے کے دوران پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے تاجر، سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شریک ہوں گے۔ فورم کا مقصد تجارتی روابط کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

قازقستان کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا، جس میں سینئر کابینہ اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہوں گے، وفد مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی شکل دینے پر بات چیت کرے گا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ مذاکرات میں تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط اور علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

ازبکستان کے صدر بھی 5 فروری کو پاکستان آئیں گے

قازقستان کے صدر کے دورے کے فوراً بعد صدر ازبکستان شوکت مرزیایوف 5 اور 6 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی روابط کے تناظر میں ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم کو آئندہ برسوں میں 2 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے، مذاکرات میں اقتصادی تعاون کی ساختی تبدیلی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ازبک وزارتِ سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے مطابق، 5 اور 6 فروری کو اسلام آباد میں ازبکستان پاکستان بزنس فورم اور ’میڈ اِن ازبکستان‘ نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس کا مقصد صنعتی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قازقستان کے صدر فروری کو کریں گے

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں