جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف آج اپنے پہلے تاریخی سرکاری 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ دورہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان پیر کو وزارتِ خارجہ نے کیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، صدر توکایف اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب

صدر توکایف اپنے دورے کے دوران پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے تاجر، سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شریک ہوں گے۔ فورم کا مقصد تجارتی روابط کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

قازقستان کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا، جس میں سینئر کابینہ اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہوں گے۔ وفد مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی شکل دینے پر بات چیت کرے گا۔

دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ

وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ مذاکرات میں تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط (People-to-People Contacts) اور علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر توکایف کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک تاریخی اور ثقافتی روابط کو مؤثر اقتصادی اور تزویراتی تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور خطے میں امن و ترقی کے مشترکہ خواہاں ہیں۔

ازبکستان کے صدر کا بھی پاکستان کا اہم دورہ

قازقستان کے صدر کے دورے کے فوراً بعد، صدر ازبکستان شوکت مرزیایوف 5 اور 6 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ازبکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی UzA کے مطابق، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی روابط کے تناظر میں ہو رہا ہے۔

پاکستان ازبک تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

UzA کے مطابق، اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم کو آئندہ برسوں میں 2 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔ مذاکرات میں اقتصادی تعاون کی ساختی تبدیلی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ازبک وزارتِ سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے مطابق، 5 اور 6 فروری کو اسلام آباد میں ازبکستان پاکستان بزنس فورم اور ’میڈ اِن ازبکستان‘ نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس کا مقصد صنعتی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان قازقستان تعلقات جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان قازقستان تعلقات قازقستان کے صدر کے مطابق کریں گے

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات