15 شعبان المعظم کو گلگت اور سکردو میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
گلگت اور سکردو کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 فروری کو گلگت اور سکردو میں عام تعطیل ہو گی جبکہ شبِ برات کے موقع پر اختیاری تعطیل بھی دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 15 شعبان المعظم کو حضرت امام مہدی کی ولادت باسعادت کے موقع پر گلگت اور سکردو میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ گلگت اور سکردو کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 فروری کو گلگت اور سکردو میں عام تعطیل ہو گی جبکہ شبِ برات کے موقع پر اختیاری تعطیل بھی دی گئی ہے۔ تعطیل کا اطلاق ضلع گلگت میں واقع تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور متعلقہ محکموں پر ہو گا، البتہ ایمرجنسی سروسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر لازمی خدمات معمول کے مطابق انجام دیتے رہیں گے۔ ادھر سکردو میں بھی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت اور سکردو میں عام تعطیل تعطیل کا
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔