Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:29:30 GMT

آسمان پر چار چاند، نایاب قدرتی مظہر نے سب کو حیران کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

آسمان پر چار چاند، نایاب قدرتی مظہر نے سب کو حیران کر دیا

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اتوار کی رات آسمان پر ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا، جب مقامی افراد نے بیک وقت چار چاند جیسے اجسام چمکتے دیکھے، اس غیر معمولی منظر نے شہریوں کو حیران و ششدر کر دیا جبکہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے چاند خود کو کئی حصوں میں تقسیم کر چکا ہو، چاند کے گرد روشن اور چمکتی ہوئی شکلیں نمودار ہو رہی تھیں جسے دیکھ کر آسمان کے نظاروں کے شوقین افراد رک گئے اور دیر تک اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کوئی خلائی یا غیر معمولی واقعہ نہیں تھا بلکہ ایک قدرتی مظہر تھا جسے سائنسی زبان میں پیرسیلینی کہا جاتا ہے، عام طور پر اسے مون ڈاگ یا نقلی چاند بھی کہا جاتا ہے۔

یہ مظہر اُس وقت بنتا ہے جب چاندنی، فضا میں موجود نہایت باریک اور بلندی پر پھیلے بادلوں سے گزرتی ہے، یہ بادل برف کے ننھے ننھے ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں اور انہیں سیروس یا سیروسٹریٹس کہا جاتا ہے، ان بادلوں میں موجود چھ کونوں والے چپٹے برفانی ذرات جب چاندنی کو منعکس اور موڑتے ہیں تو چاند کے دونوں اطراف روشن دھبے بن جاتے ہیں۔

اسی روشنی کے انعکاس کے باعث آسمان پر ایک سے زیادہ چاند دکھائی دیتے ہیں جو دیکھنے والوں کو یوں محسوس ہوتے ہیں جیسے واقعی چار چاند جگمگا رہے ہوں، یہ مظہر نایاب ضرور ہے مگر مکمل طور پر قدرتی اور موسمی حالات سے جڑا ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت