ایپسٹین کی نئی دستاویزات میں عمران خان اور کا نام، پولیو اور پاکستان سے متعلق ای میلز منظرِ عام پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری ہونے والی نئی دستاویزات میں پاکستان یا پاکستانی شہریوں کا ذکر مجموعی طور پر محدود ہے، تاہم ان فائلز میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آئے ہیں۔
یہ انکشاف مختلف ای میلز اور رابطوں کے تناظر میں کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ایپسٹین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ٹیم کے درمیان بعض ای میلز میں پولیو پروگرام پر گفتگو ہوئی۔ ان ای میلز میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سابق مشیر بورس نکولیک بھی شامل تھے۔ ایک ای میل میں ایک نامعلوم شخص نے ایپسٹین کو آگاہ کیا کہ پاکستان اور نائجیریا میں پولیو ٹیموں پر حملے ہو رہے ہیں اور سوال اٹھایا گیا کہ اس صورتحال میں ایپسٹین کس نوعیت کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2010 میں ایپسٹین اور جے پی مارگن کے ایگزیکٹو جیس اسٹینلے کے درمیان ہونے والی ایک ای میل میں چند اہم غیر ملکی شخصیات سے ایپسٹین کی ملاقات کا وعدہ کیا گیا تھا، جن میں اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی شامل بتایا گیا ہے۔
اسی طرح بورس نکولیک اور ایپسٹین کے درمیان ہونے والی ایک اور ای میل میں یہ ذکر کیا گیا کہ بل گیٹس پاکستانی میڈیا کی جانب سے عمران خان سے ان کی ٹیلی فونک گفتگو رپورٹ کیے جانے پر خوش نہیں تھے۔ بل گیٹس کو خدشہ تھا کہ اس قسم کی خبروں سے پاکستان میں جاری پولیو مہم متاثر ہو سکتی ہے۔
ستمبر 2018 کی ایک ای میل میں گولڈمین سیکس کے جیڈ زیٹلین نے ایپسٹین کو لکھا کہ چین کی حمایت کے باوجود عمران خان کی قیادت سلو موشن میں چلتی گاڑی کے حادثے سے تشبیہ دی جا سکتی ہے، جسے ایک تنقیدی تبصرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور ای میل میں جیفری ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ اسے پاکستانی شلوار قمیض بہت پسند ہے۔ ای میل میں ایپسٹین نے شلوار اور کرتا کے نام دریافت کیے اور کہا کہ یہ لباس بھارتی تقریبات میں بھی پہنا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں اس نے قیمت ادا کر کے مزید پانچ جوڑے خریدنے کی خواہش ظاہر کی، تاہم شرٹ کے سائز کو قدرے بڑا رکھنے کی درخواست بھی کی گئی۔
ای میلز میں یہ بھی بتایا گیا کہ پانچ پاکستانی ملبوسات کی ایک شپمنٹ جلد ایپسٹین کو بھیجی جا رہی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان دستاویزات میں پاکستان کا ذکر مختلف سماجی اور سیاسی حوالوں سے سامنے آ رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میل میں
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند