اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں صدر پزشکیان نے کہا کہ انہوں نے خطے کی دوست حکومتوں کی درخواستوں کے بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی کو "منصفانہ اور مساوی مذاکرات" آگے بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کی بات چیت وقار، تدبر اور مصلحت کے اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور اسے سختی سے ایران کے قومی مفادات کے دائرے میں رہ کر انجام دیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکہ کے ساتھ مشروط مذاکرات کی ہدایت کر دی ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں صدر پزشکیان نے کہا کہ انہوں نے خطے کی دوست حکومتوں کی درخواستوں کے بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی کو "منصفانہ اور مساوی مذاکرات" آگے بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کی بات چیت وقار، تدبر اور مصلحت کے اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور اسے سختی سے ایران کے قومی مفادات کے دائرے میں رہ کر انجام دیا جانا چاہیے۔ صدر پزشکیان نے کہا: "خطے کی دوست حکومتوں کی جانب سے امریکا کے صدر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردِعمل دینے کی درخواستوں کے پیشِ نظر، میں نے اپنے وزیر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر ایک ایسا موزوں ماحول میسر ہو جو دھمکیوں اور غیر معقول توقعات سے پاک ہو، تو منصفانہ اور مساوی مذاکرات کی پیروی کریں۔"

انہوں نے مزید واضح کیا: "یہ مذاکرات ہمارے قومی مفادات کے فریم ورک کے اندر ہی انجام دیے جائیں گے۔" اس سے قبل پیر کے روز ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ تہران امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے ڈھانچے کا بغور جائزہ لے رہا ہے، جس میں پابندیوں کے خاتمے اور قومی مفادات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ مذاکرات کے اہداف کے حوالے سے بقائی نے زور دیا کہ پابندیوں میں نرمی ایک بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی حال ہی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ جوہری معاملے کو طویل عرصے سے ایران کے خلاف دباؤ اور کشیدگی مسلط کرنے کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ بقائی نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت کے بارے میں اعتماد سازی کے بدلے، ملک کا بنیادی مطالبہ ناجائز پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر خارجہ عباس عراقچی قومی مفادات کے مذاکرات کی پزشکیان نے ایران کے انہوں نے کی ہدایت نے کہا

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران