سٹی42: پنجاب حکومت نے رمضان المبارک سے قبل رجسٹرڈ ورکرز کے لیے "رمضان نگہبان پیکج" کے تحت ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملدرآمد تیز کر دیا ہے۔ محکمہ سوشل سیکیورٹی کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ماہ رمضان میں نقد سبسڈی اور مستقل ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پورے صوبے میں 22 ڈائریکٹوریٹس کے ذریعے اس عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟

پنجاب (اسلام آباد) — رمضان المبارک سے قبل پنجاب حکومت نے محکمہ سوشل سیکیورٹی کے ذریعے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے بڑا ریلیف پیکیج جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "رمضان نگہبان پیکج" پر عملدرآمد تیز کر دیا گیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کو ماہ رمضان میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

محکمہ سوشل سیکیورٹی کے مطابق مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ہر رجسٹرڈ ورکر کو ماہ رمضان میں 10 ہزار روپے تک کی سبسڈی نقد فراہم کی جائے گی، جبکہ مستقل بنیادوں پر 3 ہزار روپے ماہانہ کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔

موسم تبدیل ؛ سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے

اس سلسلے میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز میں راشن کارڈ کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور پورے پنجاب میں 22 ڈائریکٹوریٹس کے ذریعے راشن کارڈ کی تقسیم کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

محکمہ نے کہا ہے کہ ورکرز کے بائیومیٹرک تصدیقی عمل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ رمضان سے قبل زیادہ سے زیادہ محنت کشوں کو راشن کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محنت کشوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے تمام افسران الرٹ رہیں گے، اور شفافیت و بروقت ادائیگی کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا جماعت دہم کے طلبہ کیلئے اہم اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے جائے گی کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن