عدم اعتماد کا معاملہ: اگر وزیراعظم گھر نہیں جارہے تو میں بھی نہیں جارہا، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عدم اعتماد سے متعلق سوال پر کہا ہےکہ اگر وزیراعظم گھر نہیں جارہے تو میں بھی نہیں جارہا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہاں کوتاہی نظر آئے گی وہاں افسر کے خلاف کارروائی ہوئی، شہرمیں الزام ایک ادارہ دوسرے ادارے پر اور ایک سیاسی جماعت دوسری جماعت پر ڈالتی ہے، ٹرانفسر پوسٹنگ مسئلہ کا حل نہیں ہے، مگر مسائل کو حل کرنا ہے، شہر کام کا طلب گار ہے، ہمیں مل کر شہر کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ سیاسی رہنماؤں پر تنقید ہو افسران کے خلاف کارروائی نہ ہو، یہ نہیں ہوسکتا کہ افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں، میں بھروسہ کرتا ہوں لوگوں پر جب وہ ذمہ داری کا کہتے ہیں، 26 سڑکوں پر ساڑھے 5 ارب خرچ کیے جائیں گے، منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا کہاں سڑکیں بنا رہے ہیں، یہ میری عوام کا پیسہ ہے، میرا ذاتی پیسہ نہیں ہے نہ ہی چندے کا ہے۔میئر کراچی نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگ جاتی ہے بجھ جاتی ہے، جس کا نقصان ہوتا ہے اس سے پوچھو کیا گزرتی ہے، ہمارے ہاں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے سانحات پر ہم سیاست کرتے ہیں، ہم بیان بازی میں مرتضیٰ وہاب کو نیچا نہیں دکھاتے ہیں، یہ شہر میرا ہے، کیا میں اپنے گھر پر آپ کی تصویر لگا سکتا ہوں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم یہاں تصویر لگاتے ہیں، لاہور میں لگا کر دکھائیں گے؟ شاہراہ فیصل کو انہوں نے بلاک کردیا جس سے عوام کو پریشانی ہوئی۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سب کی ذمہ داری ہے ڈومین میں رہتے ہوئے کام کریں، کوئی شہری نہیں چاہتا ادارے آ کر اس کو بتائیں میں کام نہیں کرسکتا، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھی اس شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے، یونیورسٹی روڈ ، اولڈ سٹی ، آئی آئی چند دیگر روڈ کی سڑک کو بہتر کریں گے،4 کوریڈور کو بھی بنانے جا رہے ہیں، پہلوان گوٹھ ، شاہراہ فیصل سے ناتھا خان تک جانے والے راستے پرکوریڈور بنائیں گے، راشد منہاس روڈ اور سرشاہ سلیمان روڈ پر کوریڈور بنائیں گے، کوشش کر رہے ہیں وسائل کو احسن انداز سے خرچ کریں۔میئر کراچی کاکہنا تھا کہ انتخابات کا منشور تھا لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں، کورنگی کازوے برج ہم نے کھول دیا ہے، مرغی خانہ برج کو مارچ تک کھول دیں گے اورکیٹل کالونی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے برج کا کام فروری تک مکمل کرلیں گے۔عدم اعتماد کے سوال پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا وزیر اعظم گھر جا رہےہیں؟ اگر وزیراعظم نہیں جا رہے تو میں بھی نہیں جارہا، مصطفیٰ بھائی کو وزیر اعظم سے پوچھنا ، یہ ماجرا کیا ہواہے، وزیر اعظم صاحب گل پلازا سانحہ کے بعد یہاں آئے نہیں، خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال بھی گل پلازا نہیں گئے، حافظ نعیم گئے تھے مگر ان کا پوسٹر نہیں نظر نہیں آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میئر کراچی وہاب نے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔