— فائل فوٹو

سندھ حکومت کے محکمۂ تعلیم کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے کیمبرج انٹرنیشنل امتحانی نظام سے منسلک نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ کے داخلے منسوخ کرنے یا انہیں مجبوراً پرائیویٹ امیدوار کے طور پر امتحانات میں بٹھانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر رفیعہ ملاح کی جانب سے جاری کردہ گشتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں جن کے مطابق برٹش کونسل آف پاکستان کے ذریعے کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات (سی آئی ای) سے وابستہ اسکول مختلف وجوہات کی بنیاد پر طلبہ کو ریگولر امیدوار کے طور پر امتحان دینے سے روک دیتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی جانب سے عموماً طلبہ کی مطلوبہ حاضری پوری نہ ہونے یا اندرونی امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی کو جواز بنایا جاتا ہے۔

کیمبرج کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کیلئے کیمبرج لرنر ایوارڈز کا اعلان

کیمبرج نے سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے کیمبرج لرنر ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے، جس کی تقریب بدھ کو کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ تھے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ اسکول اپنی داخلی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ تعلیمی سال کے دوران طلبہ سے مکمل اور بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں اور بعد ازاں بغیر مناسب جواز کے طلبہ کو پرائیویٹ امیدوار بنانے پر مجبور کیا جاتا ہے، جو طلبہ کو تعلیمی اور نفسیاتی نقصان سے دوچار کرتا ہے۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) رولز 2005ء کے تحت کسی بھی نجی ادارے کو داخلہ یا تسلسلِ تعلیم سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ کی پیشگی منظوری لازم ہے جبکہ خود ساختہ یا غیر منظور شدہ پالیسیاں غیر قانونی اور کالعدم تصور ہوں گی۔

گشتی مراسلے میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ کمزور تعلیمی کارکردگی کی صورت میں ذمے داری طلبہ کے بجائے اسکول انتظامیہ اور تدریسی عملے پر عائد ہوتی ہے، جن کا فرض ہے کہ وہ مناسب تدریس، تعلیمی نگرانی اور اصلاحی معاونت فراہم کریں، طلبہ کو سزا کے طور پر پرائیویٹ امیدوار بنانا ادارہ جاتی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے ہدایت کی ہے کہ یہ عمل فوری طور پر بند کیا جائے، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پرائیویٹ امیدوار مراسلے میں کی جانب سے گیا ہے کہ طلبہ کو کے طلبہ

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار