فٹ ہونے کے باوجود رونالڈو سعودی النصر ٹیم سے باہر کیوں؟ پسِ پردہ کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی فٹبال کلب النصر کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو آئندہ لیگ میچ میں الریاض کے خلاف شرکت نہیں کریں گے، حالانکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔
معروف فٹبال صحافی فابریزیو رومانو کے مطابق رونالڈو کی غیر موجودگی کی وجہ کسی قسم کی انجری یا فٹنس مینجمنٹ نہیں ہے۔ پرتگالی اور برازیلین میڈیا رپورٹس میں بھی بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کلب کی ٹرانسفر پالیسی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری حکمتِ عملی سے مطمئن نہیں۔
اطلاعات کے مطابق رونالڈو کا خیال ہے کہ حریف کلب الہلال کو زیادہ مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ النصر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ الہلال اپنی ٹیم کو مزید تقویت دینے کے قریب ہے اور کریم بینزیما کی ممکنہ شمولیت کی خبریں زیر گردش ہیں۔
ترک صحافی یاغیز سبنجی اوغلو کے مطابق رونالڈو اس ممکنہ ٹرانسفر کے بھی مخالف ہیں اور اسے لیگ میں مسابقتی توازن کے خلاف قرار دیتے ہیں۔ دوسری جانب کریم بینزیما اپنے موجودہ کلب الاتحاد کے ساتھ معاہدے میں توسیع کے مالی معاملات پر اختلافات کے باعث میچز سے دور ہیں، جبکہ الہلال، الاتحاد اور لیگ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ النصر کے پاس پہلے ہی ایک مضبوط اسکواڈ موجود ہے جس میں سادیو مانے، کنگزلی کومان، سیمیکان، انیگو اور ژاؤ فیلکس جیسے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ کوچ جارج جیزس بھی لیگ ٹائٹل جیتنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود رپورٹس کے مطابق رونالڈو چاہتے ہیں کہ ٹیم کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ لیگ ٹائٹل کی دوڑ میں واضح برتری حاصل کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق رونالڈو
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔