پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری میں بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا، اس دوران مقامی سطح پر ویکسین سازی میں دوطرفہ تعاون پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منسٹر آف انڈسٹری کے سینیئر ایڈوائزر نزار الحریری کی قیادت میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس میں پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری، مستقبل کی ڈیمانڈ، دستیاب انفراسٹرکچر اور متعلقہ صلاحیتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزارتِ صحت کے ماتحت اداروں کے سربراہان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ادارہ صحت نے بھی اجلاس میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 24 کروڑ آبادی ہے اور ہر سال تقریباً 62 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، جو ہر سال نیوزی لینڈ جتنی آبادی کے برابر اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان شہریوں کو 13 اقسام کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے، تاہم یہ ویکسین ملک میں تیار نہیں کی جاتیں اور عالمی اداروں کے تعاون سے درآمد کی جاتی ہیں، جس پر سالانہ تقریباً 400 ملین امریکی ڈالر لاگت آتی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ویکسین کی لاگت کا 49 فیصد بین الاقوامی شراکت دار ادا کرتے ہیں اور 51 فیصد حکومت خود برداشت کرتی ہے، جس سے مالی بوجھ نسبتاً کم رہتا ہے۔ تاہم، سال 2031 کے بعد بین الاقوامی امداد ختم ہو جائے گی اور حکومت کو ویکسین کی تمام لاگت اپنی معیشت سے برداشت کرنا ہوگی، اگر مقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو 2031 تک سالانہ لاگت 1.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :