میرپور:(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری مرحوم سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رہائش گاہ میرپور پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، مسئلہ کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور ان کی سیاسی و سفارتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہم مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان کی قیادت میں تعزیت کے لیے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی طرف سے مرحوم کے اہل خانہ اور میرپور کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا انتقال نہ صرف کشمیر بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے کشمیر کے عالمی سطح پر موقف کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، اور یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

بعد ازاں مشیر وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے مرحوم کی قبر پر بھی حاضری دی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو